ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار کی استدعا منظور کرلی۔
عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کل عدالت کو مطمئن کریں کہ نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں












