لاہورہائیکورٹ: ہیبت ناک مجسمہ رکھنے پرانتظامیہ سے جواب طلب

0
679

لاہورہائی کورٹ نے اپنی نوعیت کے انوکھے مقدمے میں عجائب گھر کے لان میں ہیبت ناک مجسمہ رکھنے پر انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور کےعجائب گھرمیں ہیبت ناک مجسمہ رکھنے کے معاملے پر عنبرین ایڈووکیٹ کی دائر کردہ درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ یہ مجسمہ نہ صرفدیو ہیکل ہے بلکہ دیکھنے میں بھی خاصا خوفناک کا ہے۔ شیطانی شکل دیکھ کر بچے ڈرجاتے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

لاہورہائی کورٹ نے عجائب گھرمیں ہیبت ناک مجسمہ رکھنے پرعجائب گھرکے ڈائریکٹرسے اگلے ہفتے کے لیے جواب طلب سے جواب طلب کرلیا ۔

دوسری جانب عجائب گھر کی انتظامیہ نے مجسمے کو ڈھانپ دیا ہے۔ نمائندہ سما کے استفسار پر انتظامیہ نے موقف دیا کہ یہ مجسمہ عجائب گھرکا حصہ نہیں بلکہ مجسموں کی نمائش کے لئے اسے یہاں لایا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY