سابق امریکی صدر باراک اوباما اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو مشتبہ پیکٹ ارسال کیے جانے کی اطلاع ہے۔ سلامتی کے اداروں نے بتایا کہ خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اوباما اور کلنٹن کے گھروں تک پہنچنے سے قبل ہی ان پیکٹوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

ان پیکٹوں میں بارودی مواد کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ابھی پیر کو ارب پتی تاجر جارج سوروس کے لیٹر بکس میں بارودی مواد سے بھرا ایک پیکٹ ملا تھا۔ سوروس نے 2016ء کے صدارتی انتخابات میں ہلیری کلنٹن کی حمایت کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY