امريکی تاريخ کے طويل ترين حکومتی ’شٹ ڈاؤن‘ کے خاتمے کے ليے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پيشکش کی ہے کہ اگر ميکسيکو کی سرحد پر ديوار کی تعمير کے ليے کانگريس مطلوبہ فنڈنگ کی منظوری دے ديتی ہے تو وہ تقريباً ايک ملين تارکين وطن کی ملک بدری مؤخر کر سکتے ہيں۔

ٹرمپ نے يہ پيشکش وائٹ ہاؤس سے اپنے ايک بيان ميں ہفتے کے روز کی۔ دوسری جانب ڈيموکريٹس نے ان کی اس پيشکش کو فوری طور پر مسترد کر ديا۔ ڈيموکريٹس کے مطابق ٹرمپ دائيں بازو کے اپنے حاميوں کی حمايت حاصل کرنے کے ليے تارکين وطن کے خلاف کريک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY