پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسرے ایک روزہ میچ میں دھوکا دے گئی، 30 اوورز میں 6 وکٹ پر 106 رنز بنالئے ہیں۔

ڈربن کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،جو درست ثابت ہوا۔

سرفراز الیون کی پہلی وکٹ 15 کے اسکور پر گری ، گزشتہ میچ میں 86رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے امام الحق 5رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،انہیں ربادا نے پویلین کا راستہ دکھادیا۔

پاکستان کی دوسری وکٹ ون ڈائون بیٹسمین بابر اعظم کی گری ،جو 12رنز بناکر ربادا کا دوسرا شکار بن گئے،یوں ٹیم کی دو اہم وکٹیں صرف 37 کے اسکور پر گر گئیں۔

مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 58 کے مجموعے پر گری ، گزشتہ میچ کے نصف سنچری میکر محمد حفیظ 9 بناکر میدان چھوڑ گئے ،ان کی وکٹ فیلوکوایوکے حصے میں آئی ۔

58 ہی کے اسکور پر اوپنر فخر زمان 26 رنز بناکر اولیور کا پہلا شکار بن گئے ،یوں ابتدائی 4 اہم وکٹ گر جانے کے بعد ٹیم نفسیاتی دباو کا شکار ہوگئی ۔

اس موقع پر سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے شاداب خان کے ساتھ مل کر اسکور 85رنز تک پہنچادیا ،اس موقع پر شاداب خان 18 رنز بناکر شمسی کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے ۔

سرفراز الیون کی چھٹی وکٹ حسین طلعت کی گری ، جو صرف 2 بناکر شمسی کا شکار بن گئے ۔

ساتویں وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک کھیل رہے ہیں،آج کے میچ کے لئے پاکستانی ٹیم نے 2 تبدیلیاں کیں ، شاہین شاہ آفریدی کو عثمان شنواری اور عماد وسیم کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا، جنوبی افریقا نے میچ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،ڈیوائن پریٹورائس اور عمران طاہر کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو موقع دیا ہے ۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی اور 5 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY