جنوبی افریقا اور پاکستان کا دوسرا ایک روزہ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔
سرفراز الیون کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فاف ڈوپلیسی الیون نے 25 اوورز میں 5 وکٹ پر 126 رنز بنالئے ہیں۔
جنوبی افریقی کپتان کی طرف سے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر پاکستان نے حسن علی کے 59 اور کپتان سرفراز کے 41رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 203رنز کا قابل دفاع ہدف سجایا۔
جنوبی افریقاکے ابتدائی 3 اہم وکٹیں شاہین شاہ آفریدی لے کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔
انہوں نے ریضا ہینڈرکس،ہاشم آملہ اور کپتان فاف ڈوپلیسی کو29 کے مجموعے تک پویلین بھیج دیا۔
چوتھی وکٹ پر ڈیوڈ ملر نے راسی وین ڈارڈوسن کے ساتھ مل کر تھوڑی بہت مزاحمت کی کوشش کی تاہم 80 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان نے پہلے 31 رنز بنانے والے ملر اور پھر ہائنرک کلاسن کو میدان بدر کرکے ایک بار پھر میچ کا رخ پاکستان کے حق میں موڑ دیا۔
حسن علی نے 112 رنز پر 8 وکٹ گرجانے کے بعد کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مل کر 90 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی اور پاکستان کی پوزیشن بہتر بنا دی۔
حسن علی نے 45گیندوں کا سامنا کیا اور 5چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 59رنز کی اننگز کھیلی، وہ203 کے مجموعے پر آوٹ ہونے والے آخری پاکستانی کھلاڑی تھے۔












