نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2500صفحات پرمشتمل اضافی دستاویزات جمع

0
610

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈھائی ہزارصفحات پرمشتمل اضافی دستاویزات جمع کروادی گئیں۔

سابق وزیراعظم کے وکلا کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست کے ساتھ کچھ دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا تھا۔

دستاویزات میں گواہوں کے بیانات اورٹرائل کورٹ میں جمع کرائے گئے شواہد کا ریکارڈ شامل ہے۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ملنے والی 7 سال قید کی سزا کو معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY