سنچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقاکے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم آج سنچورین میں جنوبی افریقا کے مدمقابل ہے۔
دونوں ٹیموں میں اہم تبدیلیوں کے ساتھ عمادوسیم اور محمد عامر کی ٹیم میں واپسی اور جنوبی افریقا کی ٹیم میں فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی ہے۔












