اسپین، فرانس اور جرمنی نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے کہا ہے کہ وہ اگلے آٹھ ایام کے دوران نئے انتخابات کا اعلان کریں ورنہ وہ اپوزیشن لیڈر خوان گوائیڈو کو جائز صدر تسلیم کر لیں گے۔
وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر نے یورپی ممالک کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے۔ خوان گوائیڈو کو امریکا اور کینیڈا کے علاوہ کئی جنوبی امریکی ممالک بھی وینزویلا کا صدر تسلیم کر چکے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے رواں ہفتے کے دوران تیئیس جنوری کو اپنے ملک کا عبوری صدر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اُدھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وینزویلا کی صورت حال پر بحث کل اتوار کو ہو رہی ہے۔












