آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2023 میں بہترکارکردگی پرمینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئرکا اعلان کردیا۔جس میں بھارت کےشبمن گل،ویراٹ کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی شامل ہیں،روہت شرما اس ٹیم کے اعزازی کپتان ہونگے۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا،نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل ساؤتھ افریقہ کے ہینرک کلاسن اورمارکو جینسن بھی ون ڈے ٹیم آف دا ایئر میں شامل ہیں۔
ون ڈے ٹیم آف دی ائیرمیں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے۔












