پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا نے سڈنی میں اتوار کے روزایک بڑے جشن آزادی میلے کا انعقاد کیا تھا۔جشن آزادی میلے کا انعقاد اورین کیمپسی ہال میں کیا گیا تھا ۔جسمیں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔جشن آزادی میلے کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔اسکے بعد معروف نعت خواں ندیم سرور نے نعت پڑھی۔ہال میں میلے کے دوران ملی نغمے بج رہے تھے
آسٹریلیا اور پاکستان کے ترانے گائے گئے۔ہال میں پاکستانی پرچم آویزاں تھے

سب نے رنگ برنگے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔بچوں کے چہروں پر پینٹنگ کپڑوں اور پاکستانی کھانوں کے سٹالز لگے تھے۔بچوں کے چہروں پر پینٹ کے زریعے پاکستانی پرچم بنائے گئے۔
آسٹریلیا کے سیاسی اور سول سوسائٹی کے افراد نے اس جشن آزادی میلے میں شرکت کی۔جسمیں منسٹر اف ملٹی کلچرلزم، ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل تھے۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا کے صدر عباس رانا نے سب کو جشن ازادی کی مبارک دی اور سب کمیونٹی کو جشن ازادی میلے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔اس نے سپانسرز میڈیا پارٹنر ایس بی ایس ریڈیو ،ظفر شاہ صاخب ،صدائے وطن، رابطہ ،ہم وطن کے چیف ایڈیٹر راجہ تاثیر کا شکریہ ادا کیا

پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا کے صدر عباس رانا نے کہا کہ ہماری منیاروٹی ایسوسی ایشن جنہوں نے بارہ اگست کو جشن ازادی کے پروگرام کا انعقاد کیا تھا کینسل کرکے ہمارے ساتھ ایسوسی ایشن کے فنکشن میں شرکت کی ۔اور ہمارے منیاروٹی ایسوسی ایشن کے سب لوگ اس جشن آزادی میلے میں شامل یں ۔پاکستان ایسوسی ایشن سب کی ہے۔سب ایئی ایسوسی ایشن کو جوائن کریں۔پاکستان انڈر 19 ٹیم اسٹریلیا کے دورے پر ہے ۔جنہوں نے گولڈ میڈل جیتا۔وہ یہاں بیس دن کیلئے آئے تھے۔لیکن ہم نے ان کے ویزےایکسٹینڈ کئے۔ اور ہماری ٹیم چار مہینے مختلف کلب کے ساتھ کھیلی۔
اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے یہ جوان ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتے۔

پاکستان ایسوسی ایشن نے ہاکی ٹیم کیلئے کئی ہزار ڈالر اکھٹے کئے تھے۔وہ ہاکی ٹیم میں تقسیم کئے۔پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر عباس رانا نے رانا منیر اور حافظ کامران، سہیل رضوی اور اسکی بیگم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کھلاڑیوں کو چار مہینے اپنے گھروں میں رکھا۔اور پاکستانی انڈر 19 ٹیم چودہ اگست کو واپس پاکستان جائیگی۔

پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر عباس رانا نے کہا کہ دنیا برسوں سے دہشتگردی کا شکار ہے ۔لیکن اس دہشت گردی سے پاکستان بھی بہت متاثر ہواہے ۔پاکستان کو اس جنگ میں کافی نقصان پہنچا ہے ہماری فورسز دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے۔اپ سب کو پتہ ہے ۔کہ دہشت گردی کیوجہ سے پاکستان میں کئی سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی گئی۔لیکن اسکے باوجود ہمارے کرکٹ کے شاہینوں نے کچھ عرصہ پہلے ائی سی سی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی جیتی ۔ہمیں سب پاکستانیوں کا اپنی ٹیم پے فخر ہے ۔

sydney 14 8 17

کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد اصفہانی نے سب کمیونٹی کو جشن ازادی کی مبارک باد دی۔اور جشن آزادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
پہچان 786 کمیونٹی گروپ کی لیڈر شفق جعفری نے ڈومیسٹک وایلنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے سرزمین پر بیٹھ کر بھی ڈومیسٹیک وایلنس کا شکار ہے۔ہم یہاں بھی روز ڈومیسٹیک وایلنس کے قیصے سنتے ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو کلپ کے زریعے پاکستان کی عظیم خواتین کو خراج پیش کیا۔کہ پاکستان کی بیٹیاں کتنی عظیم ہے۔اور آخر میں بشراسلام نے معروف افسانہ نگار اور عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم اور دوسری خواتین کو جو کمیونٹی کی خدمت میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ایوارڈز دئیے۔

میلے کے اختتام پر پختون ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

جابر حسین۔سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY