ایرانی پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم

0
899

نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت پاسداران انقلاب ایران کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سینیئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاسداران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت اس قدر بڑھائیں کہ ملکی سرحدوں سے جارحانہ آپریشنز کو دشمن کی زمین تک انجام دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا جنگی بجٹ ایران کےدفاعی بجٹ سے 100 گنا زیادہ ہے مگر دشمن کے تمام 14 مقاصد ناکامی سے دوچار کیے گئے ہیں۔

کسی دشمن ملک کا نام لیے بغیر پاسداران انقلاب کے سینیئر مشیر نے کہا کہ ایران کو اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ جنگ دشمن کے علاقے تک لے جاسکے اور جارحانہ ڈاکٹرائن کی یہ خصوصیت پوری ہونی چاہیے۔

بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کہا کہ ایرانی پاسداران سے کہا گیا ہےکہ وہ اس صلاحیت کو حاصل کریں تاکہ جب ضرورت ہو اسے انجام دیا جاسکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY