رمضان کے آخری دنوں سمیت عید کے ایام کورونا کے پھیلاؤ کیلئے انتہائی خطرناک قرار

0
510

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے آخری دنوں سمیت عید کے ایام کورونا کے پھیلاؤ میں انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لاپرواہی کا نہیں نہایت احتیاط سے کام لینے کا وقت ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے سندھ میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، احتیاطی تدابیر نہیں اختیار کی گئیں تو حالات بگڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل د درآمد کو یقینی بنائیں، عید کے دوران جہاں بھی جائیں ماسک پہن کر رکھیں، سماجی فاصلہ اپنائیں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY