سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ ،زمینوں پر قبضےکےکیس کی میں ڈائرکٹر اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو اور ڈی آئی جی ایسٹ کو گیارہ بجے طلب کر لیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب دیکھیں یہ ہے حکومت سندھ کا حال ،پھر کہتے ہیں چیف جسٹس ہمارے پیچھے پڑگئے۔

ڈائریکٹر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے کہا کہ پولیس اوررینجرز تعاون نہیں کرتے، ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے۔غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں۔روز دفاتر پر چھاپے مارے جاتے ہیں، 3ایف آئی آر درج کردی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ رفاعی پلاٹ پر قبضہ ہورہا ہے ختم کرائیں تو کاغذات لےآتے ہیں۔مجھے کچھ ہوا توبلال منظر،عاطف امریکن ،عمران آگاہی ذمے دار ہونگے

SHARE

LEAVE A REPLY