وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے آج دوسری مرتبہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
حسن نواز صبح 11بجے جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، ان کی یہ پیشی 5 گھنٹے پر محیط تھی، جس کے بعد وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔
اس موقع پر جیسے ہی وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے عمارت سے باہر آئے مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ان کے حق میں نعرے بلند کرنے شروع کردیئے۔
حسن نواز سابق پیشی کی طرح اس مرتبہ بھی کسی سے بات چیت کیے بغیر گاڑی میں بیٹھے اور روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ حسن نواز گزشتہ جمعے کو جے آئی ٹی میں پہلی بار پیش ہوئے تھے، گزشتہ پیشی پر وہ 7گھنٹے تک جوڈیشل اکیڈمی میں موجود رہے۔
حسن نواز شریف پہلی پیشی کے موقع پر اپنے ہمراہ دستاویزات بھی لائے تھے












