آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر کیمرون گرین انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔
آئی پی ایل سیزن 2026 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی تقریب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کیمرون گرین کو خرید لیا۔
کیمرون گرین کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔
تاہم کولکتہ نے 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں گرین کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔ جس کے ساتھ ہی کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔












