وزیر اعظم کی وزیر داخلہ کو ایس سی او اجلاس کی سیکورٹی بارے اہم ہدایات

0
1272

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایس سی او اجلاس کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات دے دیں۔

 وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے ایس سی او اجلاس کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات دیں گئیں۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات میں ایس سی او کانفرنس کے غیر ملکی مہمانوں کو خصوصی سیکیورٹی کے پلان پر گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اسلام آباد کانفرنس کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY