پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کا نام لے کر خطرناک باتیں کی جارہی ہیں،عدلیہ مخالف تحریک شروع کی گئی تو اس کے دفاع میں تحریک چلائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ آئینی ادارے اہم اور اعلیٰ عدلیہ کے جج قابل احترام ہیں مگر یہ لوگ عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کررہے ہیں ، وہ نظام کا بیڑہ غرق کرنا چاہتے ہیں،موٹو گینگ بھی عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے ،نواز شریف تحریک چلائیں گے تو ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔

شفقت محمود کا کہناتھاکہ اگر یہ لوگ کہیں گے کہ عدلیہ آزاد نہیں تو پاکستان کی ساکھ کو بہت نقصان ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY