تہران حکومت نے سعودی عرب کا يہ الزام مسترد کر ديا ہے کہ پچھلے ہفتے کو رياض کی جانب داغے جانے والے ميزائل کے پيچھے ايران کا ہاتھ ہے۔

ايرانی وزارت خارجہ کے بيان ميں لکھا ہے کہ سعودی کوليشن کے الزامات ’نا انصافی پر مبنی، غير ذمہ دارانہ، تباہ کن اور اشتعال انگيز ہيں۔ ايران نے کہا ہے کہ دراصل يہ ميزائل يمنی حوثی باغيوں نے سعودی عرب کے جنگی جرائم کے رد عمل کے طور پر داغا تھا۔

سعودی عرب نے ہفتے چار نومبر کو رياض کی طرف گامزن ايک ميزائل مار گرايا تھا اور بعد ازاں اس کا الزام ايران پر عائد کيا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY