شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ امریکی فوج کا انخلا شدید داخلی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ایک روسی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا کو اب عراق اور افغانستان کی طرح شام کی جنگ کو بھی یاد رکھنا ہو گا۔
شامی صدر کا یہ بیان گزشتہ ماہ شمالی شام سے امریکی فوج کے انخلا کے تناظر میں ہے۔ امریکی حکومت نے اس وقت بھی چھ سو کے قریب فوجی شام میں رکھے ہوئے ہیں لیکن زیادہ فوجیوں کو اردن منتقل کر دیا گیا ہے۔












