سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رہنما عارف جتوئی کے سوال پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
اسپیکر آغاسراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اسمبلی اجلاس میں عارف جتونی نے استفسار کیا کہ جیل میں ایسا کونسا وائرس ہے کہ سیاستدان جیل جاتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں؟
اپوزیشن رہنما کے سوال پر وزیر صحت سندھ نے کہا کہ قواعد کے تحت یہ سوال نہیں لایا جاسکتا،ساتھ ہی بتایا کہ جیل میں ایسا کوئی وائرس نہیں ہے۔
اسپیکر نے عارف جتوئی کو بیٹھنے کی ہدایت کی لیکن اپوزیشن رہنما نے مزید سوالات کرنے پر اصرار کیا اور اجازت نہ ملنے پر آغا سراج درانی کی ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔
اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اسپیکر سے کہا کہ عارف جتوئی کا میڈیکل کرائیں۔
وزیر پارلیمانی امور سندھ کے مطالبے پر اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ ان کو اپنی والی گولی دے دیں تاکہ آرام آجائے۔












