روس اور ترکیہ نے افریقا کے غریب ممالک کو مفت روسی اناج دینے کیلئے رضامندی کا اظہار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کاروباری شخصیات سے گفتگو میں کہا کہ میں نے اپنے روسی ہم منصب پیوٹن کے ساتھ مل کر روسی اناج کو بحیرہ اسود کے برآمدی معاہدے کے تحت غریب افریقی ممالک کے لیے مفت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ میں نے روسی صدر کو فون کال کی جس پر ان کا کہنا تھا کہ اس اناج کو افریقا کے سوڈان، صومالیہ اور جبوتی جیسے غریب ممالک کو دینا چاہیے جس پر ہم نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY