نیوز ایجنسی روئٹرز کے ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو پیرس کلائمیٹ ڈیل سے باہر نکال لیں گے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں کوئی اعلان کر دیں گے۔ دوسری جانب فن لینڈ کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے خود کو پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی معاہدے سے نکالا تو یہ بہت بڑا دھچکا ہوگا۔ اس معاہدے سے نکلنے کے بعد امریکا اور اس کے بیرونی اتحادیوں کے مابین اختلافات بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY