روس کے شمالی حصے میں انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے باہر دھماکے میں ایک شخص ہلاک، 3 زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا روس کے شہر ارخن جیلسک میں ملک کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے داخلی راستے پر کیا گیا، دھماکے کے بعد تمام سرکاری دفاتر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔
روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والا شخص اپنے ساتھ ڈیوائس لایا تھا












