پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آج پانچواں اور آخری میچ ویلنگٹن میں کھیلا جارہا ہے ،میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کےمیچ میں گرین شرٹس کی جانب سے3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں عامر یامین ، محمد نواز اور عمر امین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور یہ تینوں کھلاڑی محمد عامر، حسن علی اور ان فٹ شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک چوتھے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے سر پر گیند لگنے کے باعث ان فٹ ہوگئے تھے۔
ادھر میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں انہوں نےفاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی جگہ میٹ ہینری کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
یاد رہے کہ 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان کیوی ٹیم کو 0-4 کی برتری حاصل ہےجبکہ وائٹ واش سے بچنے کے لیے گرین شرٹس کے لیے آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔












