ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیوں سے دہشت گردی مزید بڑھے گی، ایران

0
178

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر عائد کردہ پابندی سے دہشت گردی کو مزید فروغ ملے گا۔

ان چھ ملکوں میں ایران بھی شامل ہے۔ باقی پانچ ملک لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے منگل کے روز برلن میں اپنے جرمن ہم منصب زیگمار گابریئل کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد کہا کہ امریکی سفری پابندیاں وہ سب سے بڑا تحفہ ہیں، جو امریکا دہشت گرد گروپوں کو دے سکتا تھا۔

ظریف کے مطابق شدت پسند گروپ ان پابندیوں کو مسلمانوں کے ساتھ امتیازی رویے کے طور پر پیش کرتے ہوئے اپنے لیے نئے ارکان کی بھرتی کے لیے دلیل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY