ناروہیتو جاپان کے 126 ویں شہنشاہ ہیں اور وہ باضابطہ طور پر نئے ‘ریوا’ عہد میں ملک کی سربراہی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی رواں ‘ہیسیئي’ عہد کا خاتمہ ہو گیا جو کہ اکیہیتو کے تخت نشین ہونے کے ساتھ سنہ 1989 میں شروع ہوا تھا۔
انسٹھ سالہ ناروہیتو کی تعلیم آکسفورڈ میں ہوئی ہے اور وہ 28 سال کی عمر میں ولی عہد بنائے گئے۔
کہا جاتا ہے کہ سنہ 1986 میں وہ اپنی اہلیہ اور شہزادی ولی عہد مساکو اووادا سے ایک چائے پر ملے۔ انھوں نے سنہ 1993 میں شادی کی۔
ان دونوں کو ایک ہی اولاد شہزادی آئیکو سنہ 2001 میں ہوئی۔ بہر حال جاپان کا حالیہ قانون خواتین کے وراثت میں تخت حاصل کرنے کے خلاف ہے اس لیے وہ تخت کی جانشین نہیں ہیں۔
ان کے چچا شہزادہ فومیہیتو جانشینی کی صف میں سر فہرست ہیں پھر اس کے بعد ان کے چچازاد بھائی شہزادہ ہیساہیتو ہیں جو شہزادی سے 12 سال بڑے ہیں۔













