حکومت نے’ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس‘ کے نام سے بانڈز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں صرف اورسیز پاکستانیز سرمایہ کاری کر سکیں گے، یہ سرٹیفکیٹس 3 سے 5 سال کی مدت کےلیے جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بناؤ اکاؤنٹس پرزکوٰۃ اور ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہو گااور اس میں سرمایہ کاری پر ہر 6 ماہ بعد منافع دیا جائے گا۔

ہر سرمایہ کار کو اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کےلیے خفیہ کوڈ جاری کیا جائے گا، یہ سرمایہ کاری’ پاکستان بناؤ‘ ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکے گی۔

تین سال کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 6.25 فیصداور پانچ پرشرح منافع 6.75 فیصد ہوگی۔

پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس میں کم سے کم سرمایہ کاری کی حد 5 ہزار امریکی ڈالر ہو گی جبکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد مقرر نہیں ہو گی۔

شناختی کارڈ، نائیکوپ اور پی او سی رکھنے والے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY