وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی۔ شاہ محمود نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور یوم استحصال سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تمام کشمیری بھارت کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں، پاکستان نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو ہر فورم پر بے نقاب کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا بھارت کی ہندتوا پالیسی نا صرف کشمیریوں بلکہ پورے خطے کے امن و امان کیلئے خطرہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسلی عصبیت کی بنیاد آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں۔

قبل ازیں وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت 5 اگست کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ نے شرکا کو دورہ ایل او سی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں معید یوسف، سیکریٹری خارجہ و اطلاعات، اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ شاہ محمود نے صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر و دیگر سے ملاقاتوں کا تذکرہ کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا پوری قوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائے گی، مظلوموں کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے، ایل او سی پر بھارتی فوج نہتے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے، کشمیری قوم بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کرچکی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پرہمارا مؤقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پرہمارامؤقف انتہائی واضح اوردو ٹوک ہے، نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اوربرطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹوں نے ہمارے مؤقف کی تائید کی، کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا اور یوم یکجہتی کشمیر پرلندن میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ یوم یکجہتی کشمیر پرلندن میں بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کریں گے اور وہ کل برطانوی پارلیمنٹ میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‘ شاہ محمود قریشی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی شہریوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ وہ جذباتی طور پرکشمیر کو کھوچکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY