لندن میں مقیم خصوصی بچوں کی ماہر تعلیم فرزانہ نقوی کا انتقال چھ اکتوبر 2017کی شام سینٹ پیٹر ہسپتال میں ہوا تھا اور اب انکی نماز جنازہ ہفتہ چودہ اکتوبر 2017کو دن کے گیارہ بجے حُسینی اسلامک مشن آئزل ورتھ میں ادا کی جائے گی اور بعد از نماز جنازہ میت کو باغ زہرا کے قبرستان میں تدفین کے لیئے لیجایا جائے گا

حُسینی اسلامک مشن آئزل ورتھ کا پتہ

Address: 19 Thornbury Rd, Isleworth TW7 4LQ
Phone: 020 8568 6180

مرحومہ فرزانہ نقوی کا سوئم اتوار 15 اکتوبر کو ہو گا اور اس سلسلے میں حُسینی اسلامک مشن آئزل ورتھ میں ہی شام ساڑھے سات بجے قرآن خوانی اور مجلس عزا منعقد ہو گی

واضع رہے کہ فرزانہ نقوی لندن کے عزا خانے حُسینی مشن ہانسلو کے سابق سیکرٹری محمد نقوی کی اہلیہ تھیں اور پسماندگان میں ایک بیٹا ارم عباس نقوی چھوڑا ہے جبکہ انکی دو بیٹیوں کا انتقال بچپن میں ہی ہو گیا تھا

فرزانہ نقوی کے بہن بھائیوں میں علی کاظم صوبہ پنجاب میں ایل ڈی اے کے ڈی جی سمیت اعلی انتظامی عہدوں پر رہے ہیں جبکہ ایک بھائی علی حسنین امریکہ میں مقیم سابق بینکر اور ایک سہیل عباس نفسیات کے ڈاکٹرکینڈا میں مقیم ہیں۔انکی بہن ڈاکٹرنیئرعباس کینڈا میں مقیم چائلڈ سائیکالوجسٹ ہیں،مرحومہ فرزانہ نقوی دنیا بھر میں مقبول پاکستانی پاپ گروپ نوری کے علی نور اور علی حمزہ کی پھوپھی ہیں

فرزانہ نقوی کو مقامی کیمونٹی میں اپنے ہمدردانہ مزاج اور امدادی و سماجی کاموں کی وجہ سے نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY