جرمن وزير خارجہ ہائيکو ماس نے کہا ہے کہ وہ بريگزٹ يا برطانيہ کے يورپی يونين سے اخراج کے عمل کو ترک ہوتا ديکھنا چاہيں گے تاہم ايسا ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہيں۔

انہوں نے يہ بات ’فنکے ميڈيا‘ گروپ کے ساتھ اپنے ايک انٹرويو ميں کہی، جو آج بروز اتوار شائع ہوا۔ اس موقع پر ماس نے يورپی موقف دہرايا کے برطانوی پارليمان کی جانب سے مسترد شدہ بريگزٹ معاہدے پر دوبارہ بحث کی گنجائش نہيں۔ ماس کے مطابق انتيس مارچ کو کسی ڈيل کے بغير ہی بريگزٹ سے بچنے کے ليے لندن حکومت کے پاس واحد راستہ يہی ہے کہ وہ طے شدہ معاہدے کو تسليم کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY