ترک مسلح افواج نے شام کے سرحدی علاقہ عفرین میں دو ہزار 777 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
ترک فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ مسلح افواج نے سرحد سے متصل کرد اکثریتی شامی علاقہ عفرین کے مختلف دیہاتوں میں اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونےوالی تازہ جھڑپوں میں 109 عسکریت پسندوں کا صفایا کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ترکی نے عفرین میں کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف 20 جنوری سے شاخ زیتون کے نام سے ایک فوجی آپریشن شروع کررکھا ہے۔












