عمران حکومت ریڈیو پاکستان کی تدفین کر رہی ہے۔

0
1095

اس قوم کو آزادی کی خبر دینے والے ادارے نے گزشتہ ستر سال میں دنیا بھر میں ھی نیک نامی نہیں کمائی بلکہ دشمن ملک کا وزیر اعظم تک اس کی موثر آواز سے خائف ھے۔ اور اس کی آواز کو دبانے کے لئے مقبوضہ کشمیر سے لے کے سندھ بلوچستان خیبر تک اپنا زھریلا پروپیگنڈا وہاں کی زبانوں میں پہنچانے کے لئے ٹرانسمیٹرز اور نئے اسٹیشنوں کا جال بچھاتا جا رہاھے۔
دنیا بھر میں کمیونٹی براڈکاسٹنگ کا تصورِ عمل میں لایا جاچکا ھے اور مقامی لوگوں کی اپنی زبان میں انہی کے ھر شعبے میں معروف لوگ پروگرام کر رھے ھیں۔ مگر ھمارے نئے پاکستان میں الٹی گنگا بہہ نکلی ھے، دیڈیو پاکستان کا حجم کم سے کم اس لئے کیا جا رہا ھے کہ بالآخر اسے ختم کیا جا سکے۔
دنیا بھر کے نشریاتی ادارے اپنا نیٹ ورک وسیع کرنی کے منصوبوں پر عمل پیرا ھیں اور ھمارے برزجمہر اسے متروک سمجھ کے ختم کرنے کے درپے ھیں۔

ریڈیو پاکستان اپنے 70 مقامی اسٹیشن کے ساتھ پروگرام کرتا ا رہا ھے، اور اس کا ورلڈ سروس اسٹیشن بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے شارٹ ویو اسٹیشن سے اپنی نشریات دیتا تھا، آج ایک بھی شارٹ ویو ٹرانسمیٹر کام نہیں کر رہا

اس پہ طرفہ تماشا یہ کہ ورلڈ سروس کو ایکسٹرنل سروس میں ضم کر دیا گیا اور کل کی بورڈ آف

ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں ایکسٹرنل سروس کو ریڈیو اسلام آباد میں ضم کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ھے مطلب یہ کہ ایکسٹرنل سروس جو کہ گیارہ غیر ملکی زبانوں میں پروگرام کر رہا تھا اب ان کو ایک طرح سے بند کیا جائے اور بین الاقوامی طور پر ھماری آواز نہ جا سکے، اسی طرح کچھ عرصہ پہلے ریڈیو تراڑ کھل کو ریڈیو راولپنڈی میں ضم کر دیا گیا اور کشمیریوں کے اس تاریخی اور مقبول اسٹیشن کو ایک طرح سے بے جان بنا دیا گیا۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی بھی اس ایجنڈے میں بند کی جا رھی ھے

اقوام عالم اپنے ورثے کی نہ صرف حفاظت کرتی ھیں بلکہ ان کو بہت خوب انداز میں عزت دیتی ھیں، ریڈیو پاکستان کے سینٹرل پروڈکشن یونٹ لاھور اور کراچی کو تو عرصہ ھوا بند کر دیا گیا مگر اب ارباب اختیار نے سنٹرل پروڈکشنز اسلام آباد کو بھی ریڈیو اسلام آباد کے ساتھ ضم کرنے کی مذموم کوشش کر دی ھے تا کہ ھمارا قومی ورثہ جس میں ھمارے مشاھیر کی آوازیں موجود ھیں دم توڑ جائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY