صدر نیشنل بینک سعید احمد اسحاق ڈار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

0
105

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف شواہد میں بڑی پیش رفت، احتساب عدالت میں نیشنل بینک کے صدر سعید احمد وعدہ معاف گواہ بن گئے، ڈار کمپنی نے بتائے بغیر انکے نام پر لاہور کے بینکوں میں پانچ فارن کرنسی اکاؤنٹس کھولے، شناختی کارڈ چوری شدہ اور دستخط جعلی تھے۔ اکاؤنٹ اوپننگ فارم کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت میں سعید احمد نےدھماکا خیز بیان ریکارڈ کرا دیا۔ انہوں نے بتایا لاہور کے بینکوں میں 5 فارن کرنسی اکاؤنٹس ان کے نام پر کھولے مگر وہ ان سے لاعلم تھے۔ سعید احمد کا کہنا ہے دستخط جعلی اور شناختی کارڈ چوری کر کے یہ کام کیا گیا، معلوم نہیں بے نامی اکاؤنٹس کس نے کھولے۔

نیب نے اکاؤنٹ اوپننگ فارم کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم نے وزیرخزانہ کے نئے اثاثوں کا کھوج لگا لیا ہے۔ نیب نے اسحاق ڈار کے بچوں علی ڈار، حسنین ڈار کو 6 نومبر کو طلب کر رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY