مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ اور اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہی ہے، وزیراعظم گالی کلچر کو پروموٹ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ توہین آمیز الفاظ وزیراعظم کی زبان ہیں، انہوں نے واضح کر کیا کہ اگر اپوزیشن لیڈر کو ایوان میں آنے نہ دیا گیا تو لیڈر آف ہاؤس بھی نہیں آسکیں گے۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گالی کلچر کو پروموٹ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی میں دوڑ لگی ہے کیونکہ زیادہ گالیاں دینے والے کو بڑے عہدے ملیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY