جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اووز میں 3وکٹ پر 188 رنز بنائےاور سب سے زیادہ پٹائی شنواری ی ہوئی جس نے کسی وکٹ کے بغیر چار اوور میں تریسٹھ سکور دیئے ڈیوڈ ملر نے انتیس گیندوں پر پینسٹھ سکور کیا
پاکستانی کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جنوبی افریقا کی طرف سے ڈوسن 45،کپتان ڈیوڈ ملر کے ناقابل شکست 65 اور پہلا میچ کھیلنے والے میلان کے 33 رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 188 رنز کا مجموعہ سجایا۔
17 اعشاریہ 1 اووزمیں جنوبی افریقا نے 3وکٹ پر140رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی ،جس کے باعث میچ تھوڑی دیر کےلئے متاثر ہوا۔
جنوبی افریقا کی طرف سے ریضا ہینڈرکس اور جی مان میلان نے اننگز کا آغاز کیااور پہلی وکٹ پر 58 رنز کی شاندار شراکت قائم کی ۔
میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 58 کے اسکور پر گری،پہلا ٹی 20 کھیل رہے میلان 33 رنز کی اننگز کھیل کر عماد وسیم کا شکار بن گئے ۔
پاکستان کو دوسری کامیابی 90 کے اسکور پر ملی،ریضا ہینڈرکس رن آوٹ ہوگئے ،انہوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی اس دوران 3 چوکے بھی لگائے۔
جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ126 کے اسکور پرگرگئی، شاہین شاہ آفریدی نے عماد وسیم کی مدد سے 4چھکوں لگاکر 45رنز بنانے والے ڈوسن کو قابو کرلیا۔










