پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور پوری مہذب دنیا کے لیے امن و انصاف کا کھلا چیلنج ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر نے اپنے صبر و استقامت سے آزادی کی جنگ میں قابض بھارتی فوج کو شکست دے دی ہے۔

شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بھارت نے اپنی ظالم افواج کے ذریعے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا جس بے دردی سے لہو بہایا ہے اس پر نسل انسانی شرمندہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کا وکیل تھا، ہے اور آزادی کا سورج طلوع ہونے تک ان انشاء اللہ رہے گا۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں، بہنوں، ماؤں، بزرگوں، بچوں اور بیٹیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی آواز پوری دنیا میں اٹھاتے رہیں گے اور ان کی مرضی کے خلاف کسی بھی فارمولے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY