وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی کہتے ہیں کہ فیصل واوڈا ہی مبینہ ڈیل کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کا واضح مؤقف ہے کہ کوئی این آر او نہیں ہو گا۔

افتخار درانی نے یہ بھی کہاکہ لین دین کی بات کی ہے تو شاید وہ نیب ہو کیونکہ وہ آزاد ادارہ ہے۔

نون لیگ کے مصدق ملک نے کہا کہ فیصل واوڈا پہلے بھی قومی اداروں پر 3 سے 5 ارب ڈالرکے عوض ڈیل کے الزامات لگا چکے ہیں کہ جب حکومت اُنہیں اشارہ کرے گی تو ڈیل ہو جائے گی،تو بتائیں کس کے سا تھ ڈیل ہو رہی ہے؟

SHARE

LEAVE A REPLY