کيتھولک مسيحيوں کے روحانی پيشوا پوپ فرانسس نے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹر اسکوائر پر رومن کیتھولک چرچ کے سالانہ اجتماع میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے نتیجے میں غلام بنائے جانے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

پوپ نے قیدی بنائی گئی خواتین، مرد اور بچوں کی مدد کے لیے بھی اپیل کی۔ عالمی سروے کے مطابق قریب چھیالیس ملین افراد مختلف اقسام کی غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ دوسری جانب انسانی اسمگلنگ کے کاروبار کا حجم سالانہ ایک سو پچاس ارب ڈالر بنتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY