ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے روزانہ کی بنیاد پرٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹرعاصم حمید نے کہا کہ نوازشریف کے دیگراسپتالوں میں علاج کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے لیے اہل خانہ اورجیل حکام کوآگاہ کردیا گیا ہے، نوازشریف کے روزانہ کی بنیاد پرٹیسٹ ہورہے ہیں۔

ایم ایس جناح اسپتال نے کہا کہ شوگراوربلڈپریشرکی پہلے سے جاری دوائیں ہی استعمال کی جائیں گی، نوازشریف کی شوگراوربلڈ پریشرکنٹرول میں ہے۔

ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایت کے مطابق متعلقہ افراد کوہی ملاقات کی اجازت ملتی ہے، میڈیکل بورڈرپورٹس فائنل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کوبھیجے گا۔

ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹرعاصم حمید نے کہا کہ رپورٹس فائنل ہونے کے بعد میڈیا کوآگاہ کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY