ایرانی حکام نے بتایا کہ ملکی فوج تین روزہ عسکری مشقوں کا اہتمام کرے گی۔ ایک بیان کے مطابق آبنائے ہرمز سے خلیج عمان تک کے علاقے میں کی جانے والی ان مشقوں میں ایران پہلی مرتبہ آبدوزوں سے میزائل ٹیسٹ بھی کرے گا۔

اہم تجارتی آبی راستوں میں ایران کی طرف سے طاقت کا یہ مظاہرہ جمعے سے شروع ہو گا۔ امریکا تہران حکومت کو بارہا خبردار کر چکا ہے کہ وہ تجارتی جہاز رانی کے راستوں میں فوجی مشقیں نہ کیا کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY