جرمن حکام نے سارے ملک میں مختلف شہروں میں لگائی گئی کرسمس مارکیٹوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق اس مقصد کے لیے اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ جرمن حکام نے یہ فیصلہ ملکی دارالحکومت برلن کے نواحی شہر پوٹس ڈام میں ایک مشتبہ دھماکا خیز مواد کے حامل پیکج کو ناکارہ بنانے کے بعد کیا ہے۔

جمعہ پہلی دسمبر کی شام پوٹس ڈام کے مصروف علاقے میں قائم ایک کرسمس مارکیٹ میں یہ ایک مشتبہ پیکج ملا تھا، جس کے بعد اس علاقے کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY