دنیا بھر میں 17مئی بلند فشار خون کا عالمی دن

0
70

دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سترہ مئی بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر /ہائپرٹینشن) کا عالمی دن بھر پور طریقے سےمنایا جا رہا ہے ۔

اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات ، علامات ، بروقت تشخیص ، علاج اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائیگا جس سے ماہرین طب خطاب کریں گے۔طبی ماہرین شوگر ٹیسٹ ، بلڈ پریشر ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی بتائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ وزن اور بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ تر مریض اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کیلئے موٹاپا اور بلڈ پریشر پر کنٹرول اشد ضروری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY