زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز زمبابوے کے بلے باز پاکستانی بولرز کے آگے بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم 176 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی نے 4،4 جب کہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن قومی ٹیم کھیل پر حاوی رہی، اوپننگ بلے باز عابد علی 60، عمران بٹ نے 91 اور اظہر علی نے 36 رنز بنائے جب کہ فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹ کے نقصان پر 374 رنز بنائے اور مہمان ٹیم پر 198 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
اس وقت تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور وکٹ پر فواد عالم 119 اور حسن علی 30 رنز کے ساتھ موجود ہیں جب کہ قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں زمبابوے کے خلاف 200 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہے۔












