برطانیہ میں جاری ورلڈ کپ 2019 کے سلسلے میں آج ایونٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 39 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 224 رنز مکمل کرلیے۔

اس سے قبل سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس چیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آج کے پہلے اور ایونٹ کے 20 ویں میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان لندن میں میچ کھیلا جارہا ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بچے شروع ہوا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان آخری پانچ مقابلوں میں سے 4 میچز میں آسٹریلیا جبکہ ایک میچ میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا اور سری لنکا، افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج مد مقابل

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اب تک کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 4 میں سے 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا نے 4 میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، ایک میں شکست اور 2 میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے، جس کے بعد ٹیم کے 4 پوائنٹس ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY