بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی علاقے میں جانے والے دریاؤں پر ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کے حصے کا پانی روک دے گا۔ بھارت کے واٹر ریسورس منسٹر نِتن گڈکاری کے مطابق پاکستان جانے والے تین مختلف دریاؤں کے پانی کو روک کر اسے مختلف بھارتی ریاستوں کو فراہم کیا جائے گا۔

بھارت کا استدلال ہے کہ یہ قدم بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والےایک خودکش کار بم حملے کی سزا کے طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔ بھارت اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتا ہے جبکہ پاکستان اس کی تردید کرتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY