سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔ اس دورے کے آخری دن بروز جمعہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سکیورٹی اور تجارتی امور پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی گئی۔

قبل ازیں سعودی ولی عہد نے بیجنگ کے گریٹ ہال میں چینی نائب وزیراعظم ہان ژینگ کے ساتھ ملاقات کے بعد اُن کے ہمراہ چینی سعودی تعاون فورم کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ یہ امر اہم ہے کہ سعودی عرب چین کو خام تیل فراہم کرنے والے اہم ترین ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ سعودی ولی عہد چین سے قبل پاکستان اور بھارت کے دورے بھی کر چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY