تبتی بدھ مت کے جِلا وطن روحانی پیشوا دلائی لاما نے منگولیا کا چار روزہ دورہ شروع کر دیا ہے۔ اِس دورے کے حوالے سے چینی حکومت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اِس دورے سے چین اور منگولیا کے دو طرفہ تعلقات کو گہری ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔

منگولیا کی وزارت خارجہ نے جواباً کہا کہ دلائی لاما کے دورے کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آج ہفتہ، انیس اکتوبرکو تبت کے جلاوطن رہنما نے بدھ مت کے پیروکاروں کی عبادت میں شریک ہو کر قیادت کی۔ اس عبادت میں سینکڑوں بدھ راہبوں کے علاوہ بےشمار عبادت گزاروں نے شرکت کی۔ یہ امر اہم ہے کہ منگولیائی بدھ مت کی مذہبی روایات تبتی بدھ عقیدے کے بہت قریب ہے۔ دلائی لاما کو امن کا نوبل انعام بھی دیا جا چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY