پاکستان کی کسٹڈی میں موجود بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کیا جائیگا ، اس حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کردیا گیاہے ۔
جیونیوز کے مطابق پاکستان کی کسٹڈی میں موجودبھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ کے راستے بھارت کے حوالے کیا جائیگا ، اس حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کو آگا ہ کردیا گیا ہے ۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے حوالے کیا جائیگا ، بھارتی ہائی کمیشن کے ارکان ابھی نندن کو واہگہ بارڈ پار کرائیں گے ، اس موقع پر بارڈر کے دوسری جانب بھارتی حکام بھی موجود ہونگے ۔












