دبئی چلو ۔ یواے ای میں غير شادی شدہ جوڑے ساتھ رہنے کی اجازت

1
744

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قوانين ميں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت غير شادی شدہ جوڑے کے ساتھ رہنے اور ممنوعہ مشروب پینے کی بھی اجازت ہوگی۔

ترمیم شدہ قوانین کے بعد نام نہاد ’غیرت کے نام پر قتل‘ ایک قابلِ گرفت جرم ہوگا۔قانون میں نرمی کے بعد اب ایسے مردوں کے لیے سخت سے سخت سزا ہوگی جو خواتین کو کسی بھی طرح ہراساں کرتے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ قانونی اصلاحات دراصل ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور ’رواداری کے اصولوں‘ کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

اس قانون کا اطلاق تمام افراد پر یکساں طور پر ہوگا اس میں مذہب اور قومیت کی تفریق نہیں رکھی گئی ہے۔

SHARE

1 COMMENT

  1. کیا ہو رھا ھے لگتا ھے عربوں پر دولت و اقتدار کا یزیدی غلبہ زیادہ ہی بڑھ گیا ھے

LEAVE A REPLY